ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ، ڈالر 155 روپے سے تجاوز کرگیا

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا،،
تین دن میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے مہنگا ہو گیا۔۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔۔

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 41 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 78 پیسے رہی،،
یورو کی قدر 19 پیسے بڑھ کر 189 روپے 39 پیسے،،
اور برطانوی پاونڈ کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 219 روپے 1 پیسے ہو گئی۔۔
تین روز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 43 پیسے کی کمی رکارڈ کی گئی ہے۔۔
گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی
قیمت فروخت 35 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 25 پیسے ہو گئی،،
یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 189 روپے،،
اور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 1 روپے پیسے کے اضافے سے 219 روپے ہو گئی۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں