ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام ہوشیار ہو جائیں، شادیوں کے ذریعے خاندانوں کے خاندانوں کو لوٹنے کے واقعات

چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی
چنیوٹ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کر کے شادیوں کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خواتین گروہ کے خلاف میدان میں آگئی کاروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مبارک نامی شخص خواتین کو شادی کے بعد دھوکہ دہی فراڈ اور لوٹ مار کرتا ہے، اور مبارک نامی شخص نے متعدد خواتین کو لاکھوں روپے نقدی طلائی زیوارات قیمتی سامان سے محروم کیا ہے،سمیرا نامی متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مبارک نامی شخص شادی کے چند عرصہ بعد ہی مال و دولت قابو کر کے طلاق دے دیتا ہے،علم ہو جانے پر متاثرہ خواتین شادی کے ذریعے جھانسہ دینے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔

خواتین نے نوسرباز گروہ کے خلاف تھانہ چناب نگر میں تحریری درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ نوسربازوں نے سادہ لوح خواتین کو شادی کے بعد لوٹنا شروع کررکھا ہے اور لوٹ مار کے بعد طلاق دے دی جاتی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں