عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو کورونا وائرس ویکسین کی دوسری کھیپ مہیا کردی گئی۔
کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو دوسری کھیپ میں امریکا کی فائزر ویکسین کی
ایک لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں جس کی سرنجز آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
واضح رہے کہ فائزر دنیا کی ان ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی افادیت 90 فیصد سے زائد ہے۔
کوویکس پروگرام کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کو برطانیہ کی ایسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار خوراکیں مہیا کی گئی تھیں۔
کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین مہیا کی جائے گی۔