عسکری اداروں کے سربراہان کے خلاف انتہائی سخت پریس کانفرنس جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر
کے گلے پڑ گئی ہے۔ ہفتے میں پانچ دن حامد میر جیو نیوز پر دو دھائیوں سے پیر سے جمعہ تک کیپٹل ٹاک کے
نام سے رات آٹھ بجے پروگرام کرتے آرہے ہیں۔
حامد میر کو جیو نیوز نے نکال دیا، پروگرام کپیپٹل ٹاک بھی بند
سوشل میڈیا اور اعلی شخصیات کی جانب سے حامد میر کی مزمت کیے جانے کے بعد جیونیوز کی انتظامیہ نے انتہائی
قدم اٹھایا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک صحافی اور اینکر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اداروں کے
خلاف سیاستدانوں کی طرح بیان بازی کریں۔
صحافی کو اپنا کام کرنا چاہیے اور کسی سیاسی جماعت کی ترجمانی سے گریز کرنا چاہیے یہی وجہ ہے کہ پہلی بار
پاکستان میں صحافی برادری بھی واضح تقسیم دیکھائی دیتی ہے۔ صحافیوں میں سیاسی جماعتوں کی طرف رغبت
رکھنے والے حامد میر کے ساتھ اور غیر جانب دار صحافی حامد میر اور ان جیسے اینکرز کی مخالفت میں کھڑے
ہو گئے ہیں۔
ابھی بھی وقت ہے صحافیوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے پالیسی سازی اور سیاسی جماعتوں کی خواہشات
کو آگے بڑھانے سے گریز کرنا ہو گا۔ اسی میں صحافت جیسے مقدس پیشے کی آبرو پنہا ہے۔
No associated posts.