ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارشوں میں 11 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں چھت گرنے
اور دیگر حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو عملے کے مطابق اوکاڑہ میں حادثہ بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں پیش آیا
جہاں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرگئی،
واقعے میں 4 بچے اور 4 خواتین لقمۂ اجل بن گئیں۔
اوکاڑہ کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب درخت گرنے سے ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے گاؤں رسیاں میں بھی تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت گرگئی،
واقعے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے،
تیز آندھی کے باعث دیپالپور میں بھی ایک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں