بلتستان کے شہر اسکردو سے تعلق رکھنے والے 6 دوستوں کو دیوسائی ٹاپ سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تمام بچے خیر و عافیت سے ٹورسٹ پولیس اور والدین کے ہمراہ اسکردو پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز تین موٹر سائیکلوں میں سوار 6 لڑکے بدھ کی علی الصبح دیوسائی ٹاپ تک گئے تھے۔ جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں چل پارہا تھا۔
بلتستان کے 6 دوست دیوسائی ٹاپ پر لاپتہ ہو گئے
لڑکوں کی تلاش میں والدین اور ٹورسٹ پولیس کے جوان دیوسائی ٹاپ گئے تھے۔ اگر زیادہ دیر ہوجاتی تو پھر لڑکے مشکل میں پھنس سکتے تھے۔