آزاد کشمیر میں پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ٹٰکٹس فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے خبروالے کو بتایا ہے کہ ن لیگ چھوڑ کر آنے والے دو افراد کو چند گھنٹوں میں ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست پر پارٹی عہدیدار سامنے آگئے ہیں۔ نامور تاجر سردار تنویر
الیاس اور بیرسٹر سلطان کی جانب سے وزارت عظمی کے لیے پیش کیے جانے پر آزاد کشمیر میں تحریک انصاف
واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سردار تنویر کے جلسوں میں کھلم کھلا بیرسٹر سلطان محمود کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بااثر افراد کی وجہ سے اپنے ورکرز اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو نظر انداز کر دیا
ہے۔ پی ٹی آئی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے نو امیدواروں نے پارٹی کی قیادت سے مایوس ہو کر پچھلے دنوں
مشترکہ پریس کانفرنس بھی کر ڈالی۔

پی ٹی آئی عہدیداروں نے دوران پریس کانفرنس الزام لگایا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے دونوں دھڑوں میں ٹکٹ
فروخت کئے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر راحیلہ خان ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر کہتی
ہیں آزادکشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے ناانصافی کی ہے۔
پونچھ میں پانچ ماہ قبل ایک سرمایہ دار ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا اسے ٹکٹ دے دیا گیا۔ جو ہم سالہا
سال سے پی ٹی آئی کی جدوجہد کرتے رہے اس کا کیا یہ نتیجہ ہے۔
ٹکٹوں میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے اور عمران خان اس سے بے خبر ہیں۔ عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر
بننے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب یہ سب کیا ہو رہا ہے۔ بارہ سال پارٹی کو دیے اب ن لیگ سے شامل ہونے والوں کو
پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا۔
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی راحیلہ خان نے کہا ن لیگ کے ممبر اسمبلی کے گھر میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ
فروخت کیا گیا۔
ایک اور امیدوار ایڈووکیٹ عبدالحمید خان کا کہنا ہے بد قسمتی سے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دو دھڑے
ہو چکے ہیں۔ عمران خان آزادکشمیر میں سرمایہ داروں سے اور ٹکٹوں کی خریدوفروخت کرنے والوں سے جان
چھڑائیں۔ باہر سے پیرا شوٹرز کو پارٹی میں شامل کیا گیا اور ٹکٹ جاری کئے گئے۔
اسی طرح پونچھ سے بھی 14 امیدواروں نے پی ٹی آئی ٹکٹوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ وسطی باغ سے سردار
تنویر الیاس پر ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی آزادکشمیر کے عہدیدار پہلے ہی بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دے چکے
ہیں۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے عمران خان کے گھر کے باہر صرف احتجاج کیا اور پرامن طور پر منتشر ہو گئے
تاہم ان کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات سے قبل ہی مشکلات کا شکار دیکھائی دے رہے گی۔ وسطی باغ آزادکشمیر کے
کارکن سردار تنویر الیاس کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ان کاکہنا ہے پی ٹی آئی سے سردار تنویر الیاس
نے پیسے کے زور پر ٹکٹ خریدا ہے۔ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ فروخت کرنے والوں کو بے نقاب کیا
جائے گا۔ مظاہرین کہتے ہیں پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے غلط فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔
عمران خان آپ ہمارے لیڈر ہیں کشمیر میں الیکٹیبل کی سیاست نہ کریں۔ ایل اے 15میں ایک سرمایہ دار
کو پیسے کے زور پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔
وسطی باغ سے راجہ وقاص نسیم کی قیادت میں متاثرہ کارکنوں نے بھی بنی گالہ پر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں
نے ٹکٹوں کی غیر مساوی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ پیراشوٹرز اور سرمایہ داروں سے ٹکٹس واپس لینے
کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

لوگوںکا کہنا ہے کہ سردار تنویر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیو آزاد کشمیر میں
پھیلا کر تحریک انصاف کے حقیقی کارکنوںکو دباو میںلے رہے ہیں
No associated posts.