گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جو راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں اتر گئی ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 36 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد ملت ایکسپریس ہیں۔ جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا ہنا ہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں 3 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے 6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں۔اور ان بوگیوں میں بہت سےمسافر تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ان افراد کو نکالنے کے لیے بوگیوں کو کاٹا جارہا ہےجب کہ مقامی ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز، پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیںاس کی وجہ بھاری مشینری تاحال حادثے کی جگہ پر نہیں پہنچ سکی ہیں معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا جارہا ہے شدید زخمیوں کو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔