پشاور میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

احساس پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے دو ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مطابق
ملزمان نے احساس پروگرام کے تحت مرے ہوئے افراد کے نام پر پیسے نکالے۔

ملزمان کوہاٹ ،تورغر، ایبٹ آباد اوع دیگر شہروں میں مستحق شہریوں کے پیسے خرد برد کرتے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے ملزم بنک کنٹریکٹر ہے ،مردہ لوگوں کو بھی احساس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کروا کر پیسے نکلوائے گئے ہیں۔
ملزمان کو پکڑنے کے لئے بنک سے کی گئی مختلف 27 مشکوک ٹرانزیکشن کو چیک کیا گیا۔