ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ویکسی نیشن سے انکار کرنے والے پولیس اہلکارمعطل، تنخواہیں بھی روک دی گئیں

کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن نہ کروانے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی شامت آگئی، سندھ پولیس نے671 افسران اور اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ خیبر پختونخوا محکمہ پولیس کی جانب سے چھ خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق کورونا سے بچاوکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ایس پی قمبر شہداد کوٹ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

دوسری جانب ڈی پی او بنوں نے بھی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ویکسی نیشن نہ کروانے والی چھ خواتین پولیس اہلکاروں کی معطلی کے ساتھ ساتھ انکی تنخواہیں روکنے کا بھی حکم نامہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی احکامات کے مطابق تمام محکمہ جات نے ملازمین کو آخری وارننگ دے رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں