بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ،،، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کےلیے نیپرا کوسمری بھجوادی ۔۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ۔۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل پر18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی ۔ 15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی۔ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسزکی نظرہوگئے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی سمری پر30 ستمبرکوسماعت کرے گا ۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ سخت، امیدواروں کی حتمی فہرست شائع نہ کرنے کا حکم
- پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاری، تاریخوں کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن کی جائزہ مہم
- ’جھولا اٹھانے کا وقت آ گیا ہے‘، کانگریس نے ’پی ایم-دکش یوجنا‘ نافذ نہ ہونے پر بی جے پی حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- کولکاتہ پنڈال بھگدڑ: بنگال حکومت نے تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی، 3 ماہ رپورٹ پیش کرنی ہوگی
- یوپی کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی، پیلی بھیت میں 16554 ووٹروں کے ناموں سے چھیڑ چھاڑ: کانگریس