ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے۔ تینوں ون ڈے میچز کی سیریز 8, 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویز ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہوگی۔ پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امید ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا
- کولکاتا دُرگا پوجا پنڈال واقعہ: کسی کی پسلیاں ٹوٹیں، کسی کے پھیپھڑے میں ہوا سوراخ، مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے
- وجئے دشمی کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد، کانگریس نے بھی عوام کو نیک خواہشات پیش کیں
- واٹس ایپ کا گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- ایلون مسک کا ہر بچے کو اسپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان