ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غریب عوام کی نجات بلاول بھٹو زرداری ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اشیائے ضروریات اور بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی کہ لوگ حکومت کی ناقص سماجی و معاشی پالیسیوں کی بدولت سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اسلام آباد میں بیٹھے منتخب حکمرانوں کے خلاف احد کررہے ہیں۔

آج شام داؤد چورنگی پر قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملیر کے لوگوں کی طرف سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اراکین ، مشیران ، معاونین خصوصی اور ملیر سے کوآرڈینیٹرز بھی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ اور بنیادی اشیاء خوردنوش جیسے آٹا ، گھی ، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں اس حد تک اضافہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ دو وقت کے کھانے کیلئے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھوک اور بے بسی نے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ وہ ’’منتخب حکمرانوں‘‘کو گھر واپس بھیج سکیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور اس کی معیشت میں ناکارہ اور ناقص پالیسیوں کو اپنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے جس سے غریب لوگوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا جائے۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پہلے کہا تھا کہ اگر ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکمران کرپٹ اور چور ہیں اور اب ڈالر کے مقابلے میں 50 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے اور اب اس ملک کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون کرپٹ اور چور ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پوری زندگی ملک سے باہر گزاری ہے اور انہیں پاکستان میں غربت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور انکے پاس پالیسز کیلئے ان کا بہت محدود نقطہ نظر ہے ، اب ان کے مزید اقتدار میں رہنے سے ملک تباہ ہو جائے گا اس لیے انہیں گھر بھیجنا چاہیے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ غریب عوام کی حالت کو دیکھتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی پر زور دیا ہے کہ ہر شہر میں قیمتوں میں اضافے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں تاکہ حکومت کی پالیسیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو موجودہ سماجی و سیاسی بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کی رہنمائی کریں گے تاکہ غریب لوگوں کا روز مرہ کے طرز زندگی کو تبدیل کیاجاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو جیسے حقیقی عوامی لیڈر ہی غریب نواز پالیسیاں بنانے کے اہل ہیں۔ احتجاج میں مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور وزیر اعظم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ خواتین نے احتجاجی ریلی میں اپنے ہاتھوں میں ’’ نان ‘‘ لے کر صرف یہ ظاہر کرنے کیلئے شرکت کی تھی کہ وہ اسے برداشت نہیں کر سکتیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی اور گندم کے بحران میں ملوث لوگ وزیراعظم کے قریبی ساتھی ہیں لیکن وہ (وزیراعظم)کرپشن کے خاتمے پر لیکچر دے رہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اس لیے سبزیوں سے لے کر کھانا پکانے کے تیل تک ہر چیز کی قیمتیں غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ سراسر دشمنی ہے اور ان حکمرانوں نے جنہوں نے غریب لوگوں کے بچوں سے ایک ’’روٹی کا نوالہ ‘‘بھی چھین لیا ہے انھیں اس ملک میں مزید اقتدار میں نہیں رہنا چاہئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ منتخب حکمرانوں کو گھر بھیج دیا جائے اور بلاول بھٹو جیسے حقیقی لیڈر کو اقتدار میں لایا جائے کیوں کہ وہ عوام اور ملک کی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کرسکتے ہیں۔ مظاہرین نے ’’وزیراعظم بلاول بھٹو ‘‘کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سندھ وقار مہدی نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی آئی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تنقید کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں