تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ ) کی ہدایات پر سبی سکاؤٹس کی جانب سے کاشتکاروں کی آگاہی اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ہیڈ کوارٹر زسبی سکاؤٹس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین ، زرعی شعبے کے ماہرین کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ایک روزہ سیمینار کا مقصد وزیراعظم عمران خان کا کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت بلوچستان بالخصوص سبی ڈویژن میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور سرسبز و شاداب بلو چستان کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر ایاز خان لاشاری اور دیگر ماہرین نے کاشت کاروں کو بہتر پیداوار کے جدید طریقے سے آگاہ کیا،اس موقع پر کاشتکاروں کو بتایا گیا کہ وہ زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کر کے فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فصل کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ مقررین نے کاشتکاروں کومشورہ دیا کہ وہ زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں اور بہتر پیداوار حاصل کریں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ کمانڈنٹ سبی سکاوٹس نے گلوبل کاشتکاری انڈیکس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکارا ہم فصلوں کی کاشت میں جد ید زرعی تیکنیک پر خاص توجہ دیں ۔ پروگرام کے آخر میں ایف سی سبی سکاوٹس اور ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں کو کینولہ پیج اور مختلف اقسام کی کھادفراہم کیا گیا ۔مقامی کاشتکاروں نے فرنٹیر کور بلو چستان ( نارتھ ) کاشکریہ اد کرتے ہوۓ اس طرح کے مزید زرعی معلوماتی پروگرام کے انعقاد کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ایف سی سبی سکاوٹس کی جانب سے گزشتہ 4 مہینوں میں زرعی ترقی سے متعلق یہ تیسراسیمینارمنعقد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا
- کولکاتا دُرگا پوجا پنڈال واقعہ: کسی کی پسلیاں ٹوٹیں، کسی کے پھیپھڑے میں ہوا سوراخ، مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے
- وجئے دشمی کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد، کانگریس نے بھی عوام کو نیک خواہشات پیش کیں
- واٹس ایپ کا گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- ایلون مسک کا ہر بچے کو اسپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان