پناہ گاہوں اور دستر خوان سمیت احساس پروگرام کے فراڈ کا مولانا بشیر فاروقی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی کہتے ہیں حکومت نے ایک روپیہ تک ٹرسٹ کو نہیں دیا اور نہ ہی لنگر خانوں کی تعمیر میں مدد کی۔ حکومت نے صرف جگہ فراہم کی ہے باقی چوبیس گھنٹے لنگر لوگوں کی مدد سے کھلایا جارہا ہے۔ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ 1999 میں قائم کیا گیا تھا وزیراعظم کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں اور کھانے کی سپولت کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں سیلانی ویلفئیر کی پبلیسٹی سرکاری سطح پر کی گئی جس سے پاکستانی قوم میں پیغام گیا کہ حکومت ٹرسٹ کو رقم فراہم کررہی ہے۔ انٹرویو کے دوران اینکر حسین تھیبو کے سوال کہ وزیراعظم کیا خھوٹ بول رہے ہیں۔ اس پر موانا نے کہا وزیراعظم ہیں وہ ہمارے جھوٹ تو نہیں بول سکتے لیکن انہوں نے ہمیں ایک روپیہ تک نہیں دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سعودی عرب: نجران میں گرنے والے نامعلوم پروجیکٹائل سے 6 افراد زخمی
- ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
- گورنرراج، ایمرجنسی کی اصل وجہ معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا ہے، جمعیت علمائے اسلام
- این سی سی آئی اے کی ملک بھر میں کارروائیاں، غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے سائبر گروہ گرفتار
- پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، لانگ مارچ کی ناکامی اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر غور