ملک بھر میں‌ پیٹرول پمپس کی جزوی ہڑتال

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں جزوی ہڑتال کی جارہی ہے. کہیں پمپس کھلے تو کہیں بند
پڑے ہیں. اسی طرح کراچی کے مختلف علاقوں کلفٹن، لیاقت آباد، صدر، سہراب گوٹھ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر مقامات پر بیشتر
پمپس بند ہیں۔

جن علاقوں میں اکا دکا پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ بوتلوں میں بھی
پیٹرول لے جارہے ہیں.

حیدرآباد کے بعض علاقوں‌ میں‌صبح بند ہونے والے پمپس کھلنا شروع ہو گئے ہیں.

شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہر دوسرا شخص حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آتا ہے انہیں روکنے والا کوئی
دیکھائی نہیں دیتا.

کوئی بھی جماعت سڑکوں پر دھرنا دے اور پولیس اہل کاروں پر حملے کرے ان سے حکومت مزاکرات کرلیتی ہے یہی وجہ ہے
اب پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے بھی وہی راستہ اختیار کیا ہے.
حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے اور اس طرح کے عناصر سے آڑے ہاتھوں نمٹے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں