ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیرشاہ کراچی میں 17 اموات کا سبب بم دھماکا تھا یا گیس دھماکا؟

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گزشتہ روز دھماکے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے
کوششیں کی جارہی ہیں ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا کہ انتہائی شدت کا دھماکا کس چیز کا تھا؟

کراچی کے ضلع غربی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب عمارت میں دھماکے کی تحقیقات کےلیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی
میں تفتیشی ٹیم کا اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں تفتیشی ٹیم کی ابتک کی تحقیقات پرڈی آئی جی کوبریفننگ دی گئی۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی ساوتھ نےمقدمےکی
تفتیش کادائرہ وسیع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی نےتمام اداروں کوتفتیش میں ساتھ رکھنےکی ہدایت بھی کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہواہےکہ موقع سے ملنے والے تمام نمونے
پنجاب لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔
نمونوں کی پیکنگ سےمتعلق پنجاب لیبارٹری سےضروری ہدایات بھی لی گئیں۔۔۔زخمی اورجاں بحق افرادکےکپڑوں کوبھی
نمونوں میں شامل کیاجائےگا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں