بہاولنگرپریس کلب بہاولنگر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب۔مرزا کامران قدیر بیگ(صدر)،سینئر نائب صدر رانا عابد سعید ،نائب صدر طاہر کریم خان،جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضی کھوکھر،سیکرٹری انفارمیشن سید سمیع الحق بخاری،سیکرٹری فنانس محمد گلزار جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں قاسم علی شیخ،طارق حفیظ،محمد شفیق چوہدری اور عمران مبین کامیاب قرار پائے۔نومنتخب کابینہ سے ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے حلف لیا۔اس موقع پر رانا عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں،پریس کلب بہاولنگر جمہوری عمل کا امین ہے، ہر سال انتخابات کا انعقاد اس کلب کا خاصہ ہے جس پر پریس کلب کے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ منتخب ہونے والی کابینہ کے اراکین اپنے صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے،نومنتخب صدر مرزا کامران قدیر بیگ نے کہا کہ جس طرح دوستوں نے مجھ سمیت میری تمام کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکا مشکور ہوں، انشاءاللہ سال 2022 میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی ترقی کے لیے پوری تندہی سے کام کریں گے۔ تقریب سے نومنتخب جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
- ’تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے‘، انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری پر کانگریس کا سخت ردعمل
- پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
- دہلی آڈٹ میں 100 سے زائد غلط اندراجات، کانگریس کا ایس آئی آر روکنے اور اہل ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ
- ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ