عالمی حالات

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

جدہ: وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے مابین ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کےلئے خود باہر آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ سعودی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی، بعد ازاں سعودی ولی عہد نے سعودی وفد سے وزیراعظم کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے انہیں اپنی کابینہ کے ارکان سے ملوایا، بعد ازاں دونوں رہنماو¿ں کے مابین ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہوئے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button