وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام کل اس سازش کو مسترد کر دیں گے، انشاء اللہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ عمران خان کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا اور ملک کو ایک آزاد خارجہ پالیسی دی، جلسے کرنا تمام جماعتوں کا حق ہے، تمام چوروں کو چیلنج ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر جلسہ کر کے دکھائیں تاکہ لوگ بھی جلسوں کا موازنہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، گلگت بلتستان سے 20 کلو میٹر لمبی ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اس سے پہلے پاکستان کی سیاست میں اتنے متحرک نہیں تھے جتنے اب ہیں۔ خیبر پختونخوا، پنجاب، کراچی، بلوچستان سمیت پورا ملک تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل دس لاکھ سے زائد لوگ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام آج کے جلسے میں اس تمام عمل کو مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد آج پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، پاکستانی معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے، پاکستان کے عوام ملکی ترقی کے خلاف سازش کرنے والوں کی سازش ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام راستے اور قافلے پریڈ لین اسلام آباد کی طرف ہیں، جلسے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، میڈیا کو کوریج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ آج سے ہی تمام ٹیلی ویژن اور اخبارات میں مقامی جلوسوں کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ڈسپلن قائم رکھیں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی گائیڈز لائن پر عمل کیا جائے، کسی جگہ سڑک اور راستے بند نہ کئے جائیں، ایک پرامن احتجاج کے ذریعے ہم اپنے لیڈر اور وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کریں گے، انشاء اللہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسے کرنا تمام جماعتوں کا حق ہے، تمام چوروں کو چیلنج ہے کہ وہ اکٹھے ہو کر جلسہ کریں تاکہ لوگ بھی ان کے جلسوں کا موازنہ کر سکیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کا جواب آ گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی، ایک رکن سے اسد عمر کی میٹنگ ہو رہی ہے، ان کا جواب بھی آ جائے گا، امید ہے چار ارکان اسمبلی کا جواب آج ہی آ جائے گا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو گئی ہے، آج ق لیگ سے ہو رہی ہے، رات کو دوبارہ اسد عمر، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل کی ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگی۔ چوہدری فواد حسین نے ایک سوال پر کہا کہ فیک نیوز بڑی بدقسمتی ہے، شہریار آفریدی اور غلام سرور کی بات میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے‘، انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری پر کانگریس کا سخت ردعمل
- پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
- دہلی آڈٹ میں 100 سے زائد غلط اندراجات، کانگریس کا ایس آئی آر روکنے اور اہل ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ
- ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ
- گیانیش کمار کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے کسان، پرکاش راج نے کہا- ’مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹائیں گے‘