ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر اعلانیہ جوہری تنصیبات سے متعلق دستاویزات آ ئی اے ای اے کو بھیج دی ہیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اس نے اپنی غیر اعلانیہ جوہری تنصیبات سے متعلق دستاویزات اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کو بھیج دی ہیں اور اس کی بدولت وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے کچھ معائنوں پر پابندی لگا دی ہے جہاں اس سے قبل مذکورہ ایجنسی نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر اعلانیہ مقامات پر جوہری مواد کی سابقہ ​​موجودگی سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرے۔

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم نے 20 مارچ کو وہ دستاویزات فراہم کیں جو ہمیں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھیجنی تھیں۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ ایجنسی کے نمائندے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی حتمی رپورٹ تیار کرنے کے لیے ایران آئیں گے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ مارچ میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان طے پانے والا ایک معاہدہ چار تنصیبات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جگہ کے بارے میں ابہام اب حل ہو چکا ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ (باقی مسائل سے متعلق) دیگر تین تنصیبات کو 21 جون تک بند کر دیا جائے گا۔

5 مارچ کو ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ بین الاقوامی ایجنسی اور تہران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ملک کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے اہم مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے۔

محمد اسلامی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویانا میں 2015 کے معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت ہوئی ہے جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو تقریباً ایک ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

اس معاہدے نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر روکنے کے نتیجے میں پابندیوں میں ریلیف دیا تاکہ اس بات کی ضمانت دی جاسکے کہ تہران، جوہری ہتھیار تیار نہیں کر سکتا حالانکہ ایران ہمیشہ اس خواہش سے انکار کرتا رہا ہے۔

تاہم امریکا نے یکطرفہ طور پر 2018 میں معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی تھی جس کے بعد ایران نے بھی اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا تھا۔

تقریباً ایک سال قبل شروع ہونے والے مذاکرات میں ایران کے ساتھ ساتھ فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین براہ راست اور امریکا بالواسطہ طور پر شامل ہیں۔

تاہم بات چیت 11 مارچ کو اس وقت روک دی گئی تھیں جب روس نے اس ضمانت کا مطالبہ کیا تھا کہ یوکرین پر اس کے حملے کے بعد عائد مغربی پابندیاں ایران کے ساتھ اس کی تجارت کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔

کچھ دن بعد روس نے کہا تھا کہ اسے ضروری ضمانتیں مل گئی ہیں البتہ تعطل اب بھی برقرار ہے کیونکہ ایران اور امریکا نے اس سلسلے میں تاخیر کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کیے تھے۔

منبع: ڈان نیوز

The post غیر اعلانیہ جوہری تنصیبات سے متعلق دستاویزات آ ئی اے ای اے کو بھیج دی ہیں، ایران appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں