ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملے

نئی دہلی :بھارت کی 4ریاستوں میں مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے‘بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا‘دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلبا پرپولیس کا تشدد ‘16طلبا زخمی ‘متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔

بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی ریلی کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مارکے بعد آگ لگا دی۔

ہندوانتہاپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا،گجرات میں مسلمانوں کی املاک اورگھروں پرحملے جاری ہیں،ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس نے ہندوؤں کے حملے روکنے کے بجائے متعدد مسلمانوں کوگرفتارکرلیا۔

دوسری جانب دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلبا پرپولیس کے تشدد سے 16طلبا زخمی ہوگئے، متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔

The post بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملے appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں