خانیوال سے 7 نیوز کا رپورٹر ضیاء الرحمان 4 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد نشتر اسپتال میں دم روڑ گیا۔ ضیاء الرحمان کو 4 دن قبل قبضہ مافیا نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ ضیاء الرحمان کے سر میں 3 گولیاں لگی تھیں انہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ضیاء الرحمان فرض کی ادائیگی کے دوران قبضہ مافیا کی فائرنگ کا شکار ہوئے اور آج چار دن بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاحال پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ خیال رہے لاہور میں بھی چند ماہ پہلے کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- منی پور میں پھر بھڑک اٹھی تشدد کی آگ، کوکی برادری کے 15 گھر نذر آتش
- گوالیار سڑک حادثہ: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس
- کینسر کی دوائیں ہوں گی کفایتی، حکومت نے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کی
- کیا جمہوریت میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ سنجے راؤت
- اتراکھنڈ میں سرمایہ کاری کے دعووں پر راہل گاندھی کے سوال، کہا- ’دھامی حکومت کا فریب ڈبل انجن ماڈل کی ایک اور مثال‘