پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔ پرویز الہی نے اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی۔ اجلاس شروع ہوتے ہی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک محرک کی عدم موجودگی کے باعث نمٹا دی گئی، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف آئینی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے گئے۔پنجاب اسمبلی کااتوار کے روز طلب کئے جانے والا اجلاس اپنے آغاز سے ہی ہنگامہ آرائی کا شکار رہا،،اسمبلی کے داخلی راستوں پرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر اسمبلی کے دروازے بند کرنے کے الزامات لگاتے رہے، ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس محض چند منٹ جاری رہا اجلاس کی صدارت پینل آف چئیرمین نوابزادہ وسیم خان بدو زئی نے کی۔اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنمائوں نے پینل آف چئیرمین کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا اور اعلان کیاکہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک دوبارہ جمع کروائی جائے گی،
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بنگال حکومت کا کولکتہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
- مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آیا دردناک سڑک حادثہ، بے قابو ٹرک کی زد میں آنے کے باعث 13 افراد ہلاک
- حقوق سے سمجھوتہ نہیں، باہمی احترام اور قابل اعتماد ضمانتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ایران: عراقچی
- چیٹ جی پی ٹی نے کوڈنگ ٹاسک کے لیے کرپٹو کرنسی چرالی
- آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز ہیک کرنے اور جاسوسی کا انکشاف