پاکستان

سی ایم بلوچستان نے بطور پارلیمانی لیڈر بی این پی کے 7 ارکان کو نوٹسز

کوئٹہ :تحریک عدم اعتماد ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی کے 7ارکان کو نوٹسز جاری کردئیے

وضاحت نہ دینے پر مذکورہ ارکان کے خلاف آرٹیکل 63Aکے تحت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ روز روزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے 7 اراکین جام کمال میرظہوربلیدی ،عارف محمدحسنی ،میرسلیم کھوسہ ،میٹھا خان کاکڑ،نوابزادہ طارق مگسی ،سردارسرفراز چاکر ڈومکی کو نوٹس جاری کردئیے ہیں جس میں موقف اختیارکیاگیاہے

کہ 14اراکین کو اسمبلی کے دستخطوں سے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس صوبائی اسمبلی سیکرٹری میں جمع کرایا گیا ہے جس میں آپ کا نام اور دستخط بھی ثبت ہے یہ کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدوس بزنجو مورخہ 22مئی کو منعقد ہوا جس میں16اراکین اسمبلی بشمول پارلیمانی لیڈر نے شرکت کی اجلاس میں میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت بطور پارلیمان ی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھرپور اعتماد کااظہار کیا گیا

یہ کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے چند ارکان جن میں آپ بھی شامل ہیں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مجوزہ نوٹس پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا اور اسے عوامی مفاد اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 63-Aاور حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے فیصلے (کاپی منسلک ہے ) کے خلاف قرار دیا گیا یہ کہ پارلیمانی پارٹی نے شرکت رائے اور اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس عمل کی مذمت کی اور اس حوالے سے آپ کو آئین سے آرٹیکل 63-Aکے تحت نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کارروائی منسلک ہے

اس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ آپ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے نوٹس مورخہ 18مئی کو 2022کو فوری طور پر واپس لیں اور اس حوالے سے اپنی وضاحت پارلیمانی پارٹی میں پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63-Aاور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button