عالمی حالات

اسرائیل: انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع

اسرائیلی حکام انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے ساتھ کسی بھی تعاون کی ممانعت کیلئے قانون تیار کررہے ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی نیوز چینل ‘7’ کے مطابق اس قانون کیخلاف ورزی کرنے والے کو جیل میں پانچ سال قید کی سزا تجویز ہوگی۔

اس قانون میں اسرائیلی شہریوں کو آئی سی سی کے حوالے کرنے ، قانونی دفاع کے اخراجات کیلئے مالی اعانت کرنے اور عدالت اور اس کے لئے کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان آئی سی سی کے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقیات کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چینل 7 نے اطلاع دی ہے کہ اس بل کو امریکن سول سروس پروٹیکشن ایکٹ کی تقلید کہا جارہا ہے جو 2002 میں نافذ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button