ایم کیو ایم رہنما بابر غوری آج کراچی کیوں پہنچ رہے ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری اپنی اہلیہ کے ساتھ آج شام دبئی سے کراچی پہنچ
رہے ہیں. کراچی کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال میں‌ بابر غوری کی آمد نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ قومی اسمبلی کے حلقہ 240 کے ضمنی انتخاب کے نتیجہ نے ایم کیو ایم کے دھڑوں
کو پریشان کیے رکھا ہے کیونکہ انہیں تحریک لبیک پاکستان نے بہت سخت ٹائم دیا تھا. کہیں ایم کیو ایم کے
دھڑوں کو پھر سے یکجا تو نہیں‌ کیا جارہا؟

ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ ضمنی انتخاب میں‌ ایم کیو ایم کے بانی رہنما الطاف حسین نے شہریوں‌ سے بائی کاٹ
کی اپیل کی تھی. شائد یہی وجہ ہے کہ ووٹوں کی شرح انتہائی کم یعنی 9 فیصد بھی نہیں‌ رہی.
دوسری جانب بابر غوری کی کراچی واپسی پر گرفتاری کی تیاری کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں. ایم کیو ایم لندن
رہنما بابر غوری کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. سیکیورٹی اداروں نے صولت مرزا
کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

جے آئی ٹی میں صولت مرزا نے بیان دیا تھا کہ کے ای ایس ای کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کی ہدایت
بابر غوری کے زریعے دی گئی تھی. سیکیورٹی اداروں نے بابر غوری کی خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا.
بابر غوری کئی سال سے امریکا کی ریاست ہیوسٹن میں‌ ازخود جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں