شندور پولو فیسٹیول یکم جولائی سے شندور ٹاپ پر منعقد ہوگا۔کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخواہ کےمطابق فیسٹیول کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔صوبائی حکومت کادعویٰ ہےکہ روایتی میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئےگئےہیں۔فیسٹیول کے دوران پولو کھلاڑیوں، شائقین اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب تین جولائی کو منعقد ہوگی۔فیسٹیول کےدوران گلگت بلتستان اور چترالی کی ٹیموں کے مابین سخت مقابلے شائقین کو دیکھنے کو ملیں گے۔سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی کی محفلیں بھی منعقد ہونگی۔