گرمی کے مارے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ 30 جون سے شہر کا موسم تبدیل ہونے جارہا ہے.
حبس اور شدید گرمی سے شہریوں کی جان چند روز کے لیے چھٹجائے گی کیونکہ 30 جون سے موسم بہتر
ہو گا اور پھر 2 جون سے بارشوں کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بھارت کی ریاست گجرات کے قریب ہوا کا دباؤکم ہونے کی وجہ
سے کراچی میں سمندری ہوائیں کم چل رہی ہو جو شہر میں حبس اور گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب
ہے.
مون سون کا سسٹم یکم جولائی سے شروع ہونے جارہا ہے جس سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں
کی پیش گوئی کی ہے اور اس مرتبہ شدید بارشیں ہو سکتی ہیں.