ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف سدپارہ مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوگئے

8051 میٹر بلند چوٹی براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما شریف سدپارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ، ساتھی کوہ پیماؤں کے مطابق شریف سدپارہ 7ہزار میٹر کی بلندی سے پھسل کر برفانی کھائی میں گر گیا تھا۔ شریف سدپارہ سمیت تین پاکستانی کوہ پیما غیرملکی کوہ پیما ٹیم کی مہم جوئی میں شامل تھے۔ ساتھی کوہ پیماوں دلاور سدپارہ اور مراد سدپارہ نے موقع پر ریسکیو کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

متعلقہ اِیڈونچر کمپنی نے آرمی ایوی ایشن سے ریسکیو کے لیے رابطہ کیا ہے۔ خراب موسم کے باعث گزشتہ روز سرچ آپریشن ت نہیں کیا جاسکا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دوبارہ ریسکیو کی کوشش کی جائے گی ، شریف سدپارہ نے گزشتہ موسم گرما میں پہلی بار “کے ٹو” سر کیا تھا۔
شریف سدپارہ کے گھر والوں نے آرمی ایوی ایشن سے ریسکیو کی اپیل ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں