ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کا پلان

اتحادی جماعتوں کی وفاقی حکومت اسلام آباد میں لانگ مارچ کے استقبال کے لئے بے قرار دیکھائی دے رہی ہے۔ اسلام اباد حکومت کا لانگ مارچ میں عمران خان کو مختلف حربوں سے روکنے کا پلان بنالیا ہے۔ عمران خان کو ریڈ زون میں داخلہ پر روکنے کےلئے سکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کرسی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو روکنے کےلئے جدت اور دیسی ٹوٹکوں کا استعمال کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں عمران خان کے کنٹینر میں شہد کی مکھیاں اور بھڑ چھوڑنے کا بھی پلان زیر غور ہے۔ عمران خان کے کنٹینر اور دھرنے کی دیگر گاڑیوں کو ریڈ رون میں گھسنے سے روکنے کا بھی پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔
کنٹینر اور دیگر گاڑیوں کو سڑک پر کیل پھینک کر بھی روکا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام تھانوں کو سینکڑوں کلو کیل بھی فراہم کردیئے گئے۔ مشتعل شرکا کو ریڈ زون میں داخل ہونے پر آنسو گیس اور خارش پاوڈر کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ حکومت نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد انہیں رکھنے کے لئے جیل کا انتظام بھی کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں