ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جُھل مگسی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران 2 نوجوان جاں بحق

جھل مگسی گنداواہ سے ارشاد لاشاری

جھل مگسی گنداواہ نورانی روڈ پر گوٹھ میر جت کے قریب موٹر سائیکل چھننے کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دونوجوانوں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاچھ کے رہائشی بابر ندیم نیچاری اور نثار احمد لہڑی گنداواہ سے موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں پاچھ جارہے تھے کہ پولیس تھانہ سٹی گنداواہ کے علاقے میں نورانی روڈ پر گوٹھ میر جت کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دونوں کوقتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا ہے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتولین کی میتیں ضروری کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیں جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے واضح رہے کہ اسی روڈ پر پہلے بھی دوران ڈکیتی متعدد شہریوں کو قتل کر دیا گیا اور موٹر سائیکل چھننے کے واردات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا دلخراش واقعہ کے بعد علاقے کے اہم سیاسی سماجی شخصیات اور شہری بڑی تعداد میں اسپتال پہنچے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں