وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے فرزند چوہدری مونس الٰہی نجی دورے پر وزیراعلی کے سرکاری
ہیلی کاپٹر میں بہاولنگر پہنچے جہاں انہیں غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا۔
مونس الٰہی کا ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم سمیت دیگر افسران نے ہیلی پیڈ پر استقبال کیا اور گاڑیوں
کے بڑے قافلے کے پروٹوکول میں ڈی سی ہاوس لے جایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ددورہ میں ان کی فیملی کے ہمراہ روحانی شخصیت پیر جعفر سے اہم ملاقات
بھی ہے۔
مونس الہی کے استقبال اور ملاقات کے لیے پارٹی عہدیدارنعرے لگاتے رہے لیکن مونس الٰہی نے ان کی
طرف دیکھنا ہی گوارہ نہ کیا۔ مسلم لیگ ق کے عہدیدار مایوسی کے عالم میں ڈی سی آفس کے گیٹ پر
کھڑے رہے۔