ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں تھانہ پر حملہ 2 اہل کار شہید

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 2 پولیس
اہلکار شہید اور 2 زخمی کردیے۔ مسلح افراد سرکاری اسلحہ اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
تھانہ راغزائی پر رات کے وقت حملہ کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی فرار ہوتے وقت مسلح افراد
سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہید و زخمیوں کو
قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں