ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کی پہلی سالگرہ پر دلہا برات لے کر پہنچ گیا

شادی کی سالگرہ ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے مناتا ہے۔ سب کے طور طریقے مختلف ہوتے ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے علاقے وہاڑی میں سالگرہ منانے کا طریقہ سب سے انوکھا رہا۔
نوجوان پہلی سالگرہ پر دوبارہ دلہا بن کر سسرال پہنچ گیا دلہن کی جانب سے بارات کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور شادی کی روائتی رسمیں دوبارہ سر انجام دی گئیں دوستوں کے شادی پر بھنگڑے اور آتش بازی بھی کی گئی۔
وہاڑی کے نواحی علاقہ 9/11ڈبلیو کے رہائشی ارسلان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جس نے اپنی بیوی کی محبت میں شادی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور اہتمام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بارات لے کر دلہن کو لینے سسرال پہنچ گیا۔
دلہن کی جانب سے بارات کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور باراتیوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ دلہا کے دوستوں کا کہنا تھا اس پریشان حال دور میں جب ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے اپنے دوست کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے اس شادی کی سالگرہ میں شریک ہوئے اور دل کھول کر انجوئے کیا۔ دولہا ارسلان تو دوبارہ دولہا بن کر خوشی سے پھولا نہ سما رہا تھا۔ ارسلان کا کہنا تھا کہ اسے اپنی بیوی سے بے پناہ محبت ہے اس لیے شادی کی سالگرہ کو یادگار بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں