ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی والوں کے لیے جدید بسوں کا ایک اور ریڈ لائن منصوبہ

کراچی میں جدید سہولیات سے آراستہ گرین اور اورنج لائن چلنے کے بعد بس ریپڈ
ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کی تیسری لائن ریڈ لائن کی تعمیر کے کام آغاز ہوگیا۔
منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اس سے تین لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔
ملیر ہالٹ سے سفر شروع کرنے والی بی آر ٹی ریڈ لائن 25 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر
کے نمائش چورنگی پہنچے گی۔ راستے میں ماڈل کالونی ، ملیر کینٹ ، صفورا چوک،
موسمیات اور نیو ایم اے جناح روڈ سے گزر ے گی۔
ٹریک پر تئیس بس اسٹیشن بنائے جائیں گے ریڈ لائن کا تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی
ٹرانس کراچی کے سی ای او واصف اجلال کہتے ہیں پچیس کلو میٹر طویل ٹریک کی
تعمیر کا کام دو مراحل میں کیا جا رہا ہے۔

منصوبے پر 53 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی اسے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ریڈ
لائن کے ٹریک پر تین فلائی اوورز، سات ایلیویٹیڈ اسٹریکچرز ہیں۔ پانچ انڈر پاسز اور ایم اے
جناح روڈ پر پیدل چلنے والوں‌کے لیے راستہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
ریڈ لائن کی خاص بات یہ ہے کہ ٹریک کو بی آرٹی تھرڈ جنریشن پلان کے تحت ڈیزائن کیا
گیا ہے۔ ٹریک کے اطراف 200 کلو میٹر کے علاقے میں فیڈ بسیں بھی چلائی جائے گی۔
کراچی ایئر پورٹ کو بھی فیڈ بس کے ذریعے اس لائن سے منسلک کیا جائے گا۔
ریڈ لائن کے لئے منگوائی گئی 250 سے زائد بسیں بائیو گیس سے چلائی جائیں گی جس کے
لئے بھینس کالونی میں بائیو گیس بنانے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔
کراچی ٹرانس حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یومیہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد
مسافر سستی اور باعزت سفری سہولت سے فیضیاب ہو سکیں گے۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں