ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھل جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی

تھل جیپ ریلی ایک بار پھر میر نادر مگسی نے جیت لی۔ میر نادر مگسی نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ میر نادر مگسی نے 2 گھنٹے 10 منٹ اور 15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ آصف فضل چوہدری نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 12 منٹ اور 16 سیکنڈ میں طے کیا۔
جعفر مگسی کی گاڑی 2 گھنٹے 50 منٹ اور 16 سیکنڈ میں فنشنگ پوائنٹ پر پہنچی۔ پری پئیرڈ کیٹگری میں بی کیٹگری میں اسد حسن نے 2 گھنٹے 25 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ پری پئیرڈ کیٹگری میں بی کیٹگری میں نعمان کی گاڑی 2 گھنٹے 43 منٹ پر فنشنگ پوائنٹ پر پہنچی۔
اس طرح ساتویں تھل جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ دوسرے نمبر پر ٹریک پر روانہ ہونے والے نادر مگسی سب سے پہلے فنشنگ پوائنٹ پر پہنچے۔ نادر مگسی نے 190 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ 2 گھنٹے 10 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا۔
ساتویں تھل جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ پری پیئرڈ کیٹیگری میں 38 ریسرز نے حصہ لیا۔ سب سے پہلے دفاعی چیمپیئن زین محمود ٹریک پر روانہ ہوئے۔ 190 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرکے فنشنگ پوائنٹ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ریسر نادر مگسی تھے۔ نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 10 منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا۔ آصف فضل چوہدری 2 گھنٹے 12 منٹ 35 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر فنشنگ پوائنٹ پر پہنچے۔ جعفر مگسی نے 2 گھنٹے 50 منٹ اور 16 سیکنڈ میں 190 کلومیٹر سے طویل فیصلہ طے کیا۔ اتوار کی چھٹی کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی فائنل راؤنڈ دیکھنے کے لیے موجود تھی جیتنے والے ریسرز میں آج شام کو مظفرگڑھ کے فیصل اسٹیڈیم میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں