وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری کو سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر شازیہ مری نے اس بات کے بارے میں اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے اپنے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ایشیاء پیسفک خطے سےسوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے اور اس عہدے کیلئے نامزدگی پر اپنی پارٹی قیادت کی بہت مشکور ہوں، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا اورعوام کے فلاح و بہبود سے متعلق سماجی نظریات کے فروغ کیلئےہمیشہ پُرعزم رہوں گی ۔
No associated posts.