ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حقیقی آزادی مارچ میں کل کیا ہونے جارہا ہے؟

حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے میں 26 نومبر کو پنجاب بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ قصور سے آج حقیقی آزادی مارچ قافلہ دن 2:30 بجے روانہ ہو گا اور چکری انٹرچینج سے ہوتا ہوا رات 10 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔ ساہیوال سے قافلہ آج رات 9 بجے روانہ ہو گا اور ہفتے کو صبح 7 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔
پاک پتن سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ آج رات 8 بجے روانہ ہو گا اور ہفتہ صبح 6 بجے اپنی منزل راولپنڈی پہنچ جائے گا۔ اوکاڑہ سے قافلہ آج رات 7بجے روانہ ہو گا اور براستہ چکری انٹرچینج کل صبح 5 بجے راولپنڈی داخل ہو جائے گا۔ لاہور سے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں قافلہ ہفتہ صبح 6 بجے روانہ ہو گا اور دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔ شاہ پور سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ ہفتہ صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ موٹروے دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچ جائے گا۔
ننکانہ صاحب سے قافلہ کل صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گا اور 1 بجے پہنچ جائے گا۔حسن ابدال سے قافلہ کل صبح 7 بجے روانہ ہو کر دن 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔منڈی بہاوالدین سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ کل صبح 8 بجے روانہ ہو کر 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔
گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ اور نارووال سے قافلے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر کی زیر قیادت مرکزی قافلے میں شامل ہو کر دن 1 بجے راولپنڈی پہنچ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں