ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بھی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملنے لگیں

نارووال کے نواحی قصبہ دمتھتل کے قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ دھمتھل کے قبرستان میں جمعہ کی نمازکے بعد دعافاتحہ کے لیے آنے والوں نے دیکھا کہ زمین میں سے کسی لاش کے پاؤں نظرآرہے ہیں۔ اہل علاقہ نے فوری طورپرپولیس تھانہ ظفروال کواطلاع دی۔ ایس ایچ او تھانہ ظفروال سروت حکیم فرانزٹیمو اورپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کرکھدائی کروائی اور مٹی کے نیچے سے ہاتھ پاؤں بندی تشددزدہ لاش نکلی۔ لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے DHQہسپتال نارووال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق لاش 30یا35 سال کے عمرکےنوجوان کی ہے جس پرکسی نے پہلے تشدد کیااورپھرقتل کرکے قبرستان کی مٹی میں دبا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں