ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا میں خواتین کے لیے منفرد میلہ سجایا گیا

سرگودھا سے عثمان شیخ

سرگودھا کے پی ایچ اے پارک میں منفرد میلا سجایا گیا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام اس میلے کا مقصد چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کو کاروبار کی وسعت کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
سرگودھا یونیورسٹی کی لڑکیاں ڈگری لے کر نکلتی ہیں اس کے بعد وہ نوکری کے لیے جگہ جگہ جاتی ہیں۔ میلے کا مقصد لڑکیوں کو نوکری کے بجائے کاروبار کی ترغیب دینا تھا۔ چیمبر نے یہاں سٹارٹ اپس کو اسٹالز دیئے۔ پی ایچ اے کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس میلے کو ثقافتی رنگ دیا گیا ہے۔ مختلف اسٹالز کے ذریعے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔
پی ایچ اے پارک میں لگایا جانے والا یہ ثقافتی میلہ کاروبار پیشہ خواتین کے لیے تو فائدہ مند ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تفریح کے لیے ایک اچھا ایونٹ بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں