ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست

مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڑ میں سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسم لیگ ن 12 نشتیں جیت کر پہلے، پی ٹی آئی 9 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ، پیپلز پارٹی نے 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدوار سات نشتیں جیت کر چوتھے نمبر پہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا 12 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر برقرار میونسپل کارپوریشن کے وارد 2 سے مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی ، وارڈ نمبر 3 سے انجم زمان ، وارڈ نمبر 5 سے عدیل خالد اعوان وارڈ نمبر 7 سے سید کرامت گیلانی ، وارڈ نمبر 13 سے راشد قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر 16 سے ممتاز سواتی ، وارڈ نمبر 25 سے راشد اعوان زدگر ، وارڈ 26 سے ارسلان بشیر میر ، وارڈ نمبر 27 سے ندیم پلہاجی ، وارڈ نمبر 28 سے حفیظ قریشی ، وارڈ نمبر 30 سے راجہ عمیر کیانی ، پاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر 4 سے ملک عنایت ، وارڈ نمبر 6 سے ریاض احمد ، وارڈ نمبر 8 سے سید معید شاہ ،وارڈ نمبر 10 سے سید امیتیاز شاہ وارڈ نمبر 11 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار منیب قریشی ، ، وارڈ نمبر 15 سے طاہر حسین ، وارڈ نمبر 19 سے ذولفقار بیگ ، وارڈ نمبر 20 سے راجہ طاہر ، وارڈ نمبر 24 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ مقصود ، پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 12 سے حیدر عباسی
وارڈ نمبر 9 سے پیپلز پارٹی کے عمر علی ، وارڈ نمبر 29 سے عدنان جاوید ، وارڈ نمبر 31 سے خالد اعوان ، وارڈ نمبر 32 سے عاصم نقوی ، وارڈ نمبر 34 سے سردار نوید علی ، وارڈ نمبر 35 سے خرم نقوی ، وارڈ نمبر 36 سے ظہیر حسین شاہ، آزاد امیدواروں میں وارڈ نمبر ایک سے اقبال میر ، وارڈ 17 سے فضل محمود بیگ ، وارڈ 18 سے عدیل اعوان ، وارڈ نمبر 21 سے رضا شاہ بخاری ، وارڈ نمبر 22 سے عمران زرگر ، وارڈ نمبر 23 سے ملک معید منظور، وارڈ 33 سے عادل قریشی کامیاب ہوئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں یکے بعد دیگرے پریس کانفرنسز کرتی رہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی دی جائے وغیرہ وغیرہ اور حتٰی کہ الیکشن سے بائیکات کا عندیہ بھی دیا لیکن جو نتائج آئے ہیں اس میں تینوں جماعتیں تقریباً برابری کی بنیاد پر ہیں. اس کے علاوہ مظفرآباد ڈویژن میں ویسے بھی پی ٹی آئی کمزور تھی اس لحاظ سے نتائج بھی مشترکہ ہیں۔ ریاست میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے, تنویر الیاس وزیراعظم آزادکشمیر کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں