ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان مسلم لیگ ن کے گلے کی ہڈی

چئیرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ن لیگ کے لیے گلے کی ہڈی بن گیاہے۔ تحریک عدم اعتماد لائیں تو ناکام ہو گی نہ لائیں تو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔ ن لیگ میں کھلبلی کریں تو کیا کریں۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کریں تو کامیاب نہیں ہو گی نہ کریں تو پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کر سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران اسمبلی پر مشتمل ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کی اسمبلی میں 180 جبکہ ق لیگ کی 10 نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اسمبلی میں ممبران کی تعداد 167, پی پی 7 ,آذاد 5 جبکہ راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہے۔ اپوزیشن کی کل ملا کر اسمبلی ممبران کی تعداد 180 بنتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 18 اراکین پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔
اس کے بعد اپوزیشن کے پاس اسمبلی منبران کی تعداد 162 رہ جاتی ہے۔چوہدری نثار نے آذاد امیدوار کی حیثیت سے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔اسمبلی ممبران نمبرز کے حساب سے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں کروا سکتی۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پرویز الہی کی حکومت آئندہ 6 ماہ کے لیے محفوظ ہو جائیگی۔ن لیگ تذبذب کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں