ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی اسمگلنگ میں کون لوگ ملوث ہیں؟

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔
انسپیکٹر وحید خان کی سربراہی میں سب انسپیکٹر عاطف اور اے ایس آئی اجلال نے اشتہاری ساجد محمود اور واجد محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ اشتہاری گزشتہ 7 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔
ایس آئی عاطف اور ایس آئی عون عباس نے اسلام آباد G-13 سے اشتہاری مبشر احمد کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ملزمان رقوم وصول کر کے روپوش ہوگے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں