انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کیس میں عمران خان کی اپیل مسترد کردی گئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی پر تیس ہزار روہے جرمانہ برقرار رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جرمانہ کے خلاف رانا ثنا اللہ کی اپیل منظور کر لی۔
پشاور ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جرمانہ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے اپیل مسترد کر دی ۔الیکشن کمشین نے کہا کہ کہ اپیل تین دن میں دائر کی جا سکتی تھی ۔ ڈی ایم او پشاور نے عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا ۔ این اے 108 میں رانا ثنا اللہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے اپیل منظور کر لی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا ثنا اللہ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پررانا ثنا اللہ پر عائد جرمانہ ختم کر دیا۔