کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکوں کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فیس کی وصولی بند کردی گئی۔ کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائیں گے۔ شہر کی اٹھائیس بڑی سڑکوں اور پچھتر خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی مرمت کا کام شروع ہوگا۔ نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمن نے پہلے ہی دن بڑے بڑے اعلان کردیئے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کی صدارت میں محکمہ جاتی سر براہان کا اجلاس ہوا۔شرکا نے آج سے شہر میں کہیں بھی پارکنگ چارجرز وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ چارج پارکنگ کے تمام عملے کو فوری طور ہٹا لیا جائے۔ چارج پارکنگ کے ٹھیکوں کی دوبارہ نیلامی تک شہر میں پارکنگ مفت ہو گی۔ فیصلہ ہوا ہے کہ آمدنی بڑھانے کے لئے ایک ہفتے میں کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھا دئیے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر کی اٹھائیس بڑی سڑکوں اور پچھتر خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی مرمت کا کام شروع ہوگا۔ لینڈ ڈپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرے۔ پرائیویٹ سلاٹر ہاؤس چلانے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان پر غور کیا جائے ۔بھوسہ منڈی کو ٹھیکے پر دینے کے لئے نیلامی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرایز کیا جائے گا۔