ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآبادسکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بالآخر حیدرآباد سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ 306کلومیٹر طویل حیدرآباد -سکھر موٹر وے (ایم ۔6) کو 30 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ایم -6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔
اس موٹر وے پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر 1 بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔موٹروے پر دونوں طرف ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر کیے جائیں گے۔
حیدرآباد سکھر موٹر وے جام شورو، حیدرآباد ،مٹیاری، بینظیر آباد، نوشہرو فیروز ، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔حیدرآباد، سکھر موٹر وے (ایم -6)کی تعمیر سے پشاور، کراچی موٹروے کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔
اس طرح پورا ملک موٹروے کے ذریعے جڑ جائے گا۔ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تکمیل سے کراچی لاہور کا فاصلہ 12 گھنٹے سے کم ہوکر 9 گھنٹے پر آجائے گا۔ بالکل اسی طرح اسام آباد اور پشاور کا راستہ بھی کم ہوجائے گا۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کی تکمیل سے کراچی سکھر اور لاہور کے فضائی سفر پہ بھی اثر پڑے گا۔ لوگ سکھر جہاز کے بجائے موٹروے سے ہی جایا کریں گے۔
– [x] شہریوں کا کہنا ہے بس اب سندھ حکومت اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بدقسمتی سے تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال تک سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں