وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے امریکہ کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ کے پروگرام میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیرالجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں۔ وزیر خارجہ 15دسمبر کو نیویارک میں G-77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں CoVID-19 وبائی امراض، آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔