ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا۔ جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔ جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کی بجائے 6.3 فیصد رہے گی۔
جنوب ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے۔ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے۔
بنگلہ دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد ہے۔ بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا۔ سیلاب سے گندم کی بوائی متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستانی میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔