تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی اسمبلی
سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا لیکن اراکین اسمبلی تاحال سرکاری لاجز پر قابض
ہیں. ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے
متوقع اعلان پر پی ٹی آئی کے ارکان پھر سے پریشان ہو گئے ہیں.
تحریک انصاف کے کتنے ممبران قومی اسمبلی دوبارہ مستعفی ہوسکتے ہیں. ان کے نمبرز سامنے آگئے
ہیں. پی ٹی آئی کے ایوان میں ارکان کی تعداد 155 سے کم ہوکر 116رہ گئی ہے.
پی ٹی آئی کے منحرف21ارکان اپوزیشن بینچوں پر برجمان ہیں. تحریک انصاف کے 3 ارکین نے استعفے
ہی نہیں دیئے. عمران خان کی 7 نشستوں سمیت محمود مولوی، ندیم خیال خان اور شاندانہ گلزار کے
حلف نہ لینے پر پی ٹی آئی کی 10 نشستیں تاحال خالی پڑی ہیں.
پی ٹی آئی اراکین عبدالشکور شاد اور محمد میاں سومرو کی رکنیت کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہیں.
عمران خان کی نااہلی پر3 نشستیں خالی ہیں.
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان پر 116 ارکان قومی اسمبلی سے دوبارہ مستعفی ہونا ہے.پی ٹی
آئی اراکین نے اسلام آباد میں سرکاری لاجز اپنے پاس پی رکھے ہوئے ہیں. زیادہ تر پی ٹی آئی اراکین
قومی اسمبلی استعفے دینے کے مخالف ہیں.